
حکومت سندھ نے تاجروں کو چاند رات کو کاروبار کھولنےکی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل سٹی تاجر اتحاد رجسٹرڈ کے صدر حماد پونا والا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چاند رات کو مارکیٹیں کھلی رہیں گی۔
آل سٹی تاجر اتحاد رجسٹرڈ کے صدر حماد پونا والا نے کہا کہ چاند رات کو کاروبار کھولنے کی اجازت دینے پر حکومت سندھ کے شکر گزار ہیں ، تمام دوکاندار ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔
اس سے قبل آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن صدر شرجیل گوپلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اعلی حکام سے درخواست ہے کہ ہمیں مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے۔
اپنےبیان میں شرجیل گوپلانی نے کہا تھاکہ تمام مارکیٹوں کے تاجر رات 10بجے تک کاروبار کرسکتے ہیں۔
آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن صدر شرجیل گوپلانی نے مزید کہا تھاکہ تمام تاجر مارکیٹوں میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں، مارکیٹوں میں ماسک سینیٹائزر اور گلوبز کا استعمال کریں۔
تاجروں کا دکانیں رات دیر تک کھولنے کا اعلان
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر جزوی لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کردی گئی تھی اور تاجروں کو صبح 6 سے شام 5 بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News