
مشکل وقت میں پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ۔ پاکستان کےتین عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ پندرہ سو ملین ڈالر کے مالیاتی معاہدے طے پاگئے۔
عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ تقریب میں وزیر اعظم عمران خان بھی موجود تھے۔
ورلڈ بینک ، ایشیائی ترقیاتی بینک ، اور ایشین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ معاہدے کیے گئے۔تینوں پروگراموں کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے ساتھ کورونا سے بچاؤکے لیے امداد کی فراہمی کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک 500 ملین امریکی ڈالرز کی مالی اعانت فراہم کرے گا۔
مالی امداد کورونا وائرس ایکٹیو رسپانس سپورٹ پروگرام کے لیے فراہم کی جائے گی۔رقم کا مقصد امراض کے براہ راست اور بالواسطہ اثرات کو کم کرنے میں آسانی ہوگی۔
شفٹ کے تحت ورلڈ بینک سے 500 ملین ڈالر زامداد کا نیا معاہدہ بھی ہوگیا ہے۔ یہ امداد انسانی سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے ،سول رجسٹریشن ،اہم اعدادوشمار ، انسانی صحت پر خرچ ہوگی۔
رقم کا مقصد دارالحکومتوں میں صحت اور تعلیم کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ معاہدے کے تحت معاشی پیداواری صلاحیت میں خواتین کی شرکت یقینی بنائی جائے گی۔
امداد کے ذریعے سے قومی معاشی حفاظت کے نیٹ ورک کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا بھی کورونا ایکٹیو رسپانس سپورٹ پروگرام کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ 500 ملین ڈالرز کا معاہدہ ہوگیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک اس پروگرام کے لیے 500 ملین امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گا۔ حکومت پاکستان رقم صحت کے نظام کو مستحکم کرنے پر خرچ کرے گی۔امداد سے کورونا جیسے وبائی مرض کے سماجی و اقتصادی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملےگی۔
سیکریٹری وزارت اقتصاری امور نور احمد نے حکومت پاکستان کی جانب سے قرضوں کے تینوں معاہدوں پر دستخط کیے۔
ورلڈ بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹرنے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی کی جانب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مسز شیہونگ یانگ نے عالمی معاہدے پر دستخط کیے۔
چند روز میں 1500 ملین ڈالر زپاکستان کو فراہم کردئیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News