Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

اسٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو کو فارغ کرنے کی منظوری دے دی۔

 تفصیلات کےمطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسٹیل ملز کے 9ہزار 350ملازمین کوایک ماہ کے نوٹس پر فارغ کیا جائے گا۔

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو18 ارب روپے کا پیکج دیا جائے گا جبکہ کم و بیش 23 لاکھ روپے فی ملازم معاوضہ دیا جائے گا تاہم 250 ملازمین پلان پر عمل درآمد کیلئے 120 دن تک کام کرتے رہیں گے۔

ذرائع وزارت کے مطابق اجلاس میں ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کے9100 ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی اصولی منظوری دی اور فیصلہ کیا گیا کہ گولڈن ہینڈشیک دیے جانے والے ملازمین کو تمام واجبات فوری ادا کیے جائیں گے۔

ذرائع وزارت نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری اس سلسلے میں پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے جبکہ ریٹائر کیے جانیوالے ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کیلئے وزارت خزانہ20ارب روپے فراہم کرےگی ۔

Advertisement

دوران اجلاس ای سی سی نے مختلف محکموں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری بھی دی ۔

اسٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم

ای سی سی نے ویسٹرن بارڈر منیجمنٹ کے لیے 8 ارب 84 کروڑروپےکی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی ، یہ رقم سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی۔

اس کے علاوہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے لیے20 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

یاد رہے اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم دے دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ملازم زرداد عباسی پروموشن کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے اسٹیل ملز سے متعلق احکامات جاری کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے انکار، رات 12 بجے تک کی مہلت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر