
ایشین ڈیویلپمنٹ بینک ( اے ڈی بی) نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطے کے دیگر ملکوں کے مقابلے سب سے زیادہ رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایشین ڈیویلپمنٹ بینک ( اے ڈی بی) نے ایشین ڈیویلپمنٹ آؤٹ لک سپلیمنٹری رپورٹ جاری کردی۔
اے ڈی بی کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ مہنگائی کی شرح 8 فیصد پر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بھارت میں اگلے سال مہنگائی 4 فیصد، بنگلہ دیش میں 5.5 فیصد رہنے کا امکان۔
پاکستان کی معاشی شرح نمو بھوٹان سے بہتر لیکن دیگر ممالک سے کم رہے گی۔ بھارت کی معاشی شرح نمو 5 فیصد، بنگلہ دیش 7.5 فیصد تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پاکستان میں اس سال معاشی شرح نمو منفی صفر اعشاریہ چار فیصد رہے گی جبکہ موجودہ سال مہنگائی 11 فیصد رہے گی۔
جنوبی ایشیا ءکی معاشی شرح نمو اس سال منفی تین فیصد رہے گی جبکہ اگلے سال جنوبی ایشیا ءکا خطہ 4.9 فیصد شرح سے ترقی کرے گا۔ بھارت کی معاشی شرح نمو موجودہ سال منفی 4 فیصد رہے گی۔
ایشیا ءمیں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود کورونا کے منفی اثرات برقرار رہیں گے۔ کورونا کے منفی اثرات پر قابو پانے کے لیے پالیسی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ کورونا کی مزید لہر سے مالی بحران خارج از امکان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News