Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس او پی کی خلاف ورزی ، سندھ حکومت نے رپورٹ طلب کرلی

Now Reading:

ایس او پی کی خلاف ورزی ، سندھ حکومت نے رپورٹ طلب کرلی

ایس او پی کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے متعلق سندھ  حکومت نے رپورٹ طلب کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نےآئی جی سندھ پولیس اور کمشنرز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف ایکشن پر پولیس اورڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن رپورٹ دیں۔

ایس او  پیز کی خلاف وزری کرنے والی فیکٹریز ، ملز ، اسٹورز اور وئیر ہاؤسز پیداواری یونٹس نجی  دفاتر اور دکانوں کا ریکار بھی طلب ہے۔

 محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پیداواری یونٹس، نجی دفاتر اور دکانوں کا ریکاڈ بھی فراہم کیا جائےجبکہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر عائد جرمانوں  اور کارروائی سے متعلق ایس ایس پیز اور ڈی سیز رپورٹ ارسال کریں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئےکورونا پر قابو کیلئے یکم جون کےحکم کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا کہا ہے۔

Advertisement

ایس او پی کی خلاف ورزی،کراچی کی متعدد مارکیٹیں سیل

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلوں کے لیے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس  میں ہوا۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ابتداء میں 26 کیسز پر ہم نے لاک ڈاؤن کیا تھا۔  لاک ڈاؤن کا مقصد احتیاط اور علاج ہے۔مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کے مختلف اثرات موصول ہورہے ہیں۔

عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان میں زیادہ تر لوگوں کا تعلق غریب طبقے سے ہے  تاہم 18 ویں ترمیم کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ صوبوں نے خود کیا۔18 ویں ترمیم کے بعد صوبے بااختیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر