Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلور ملز کے آٹا چکی والوں نے بھی آٹے کی قیمت بڑھا دی

Now Reading:

فلور ملز کے آٹا چکی والوں نے بھی آٹے کی قیمت بڑھا دی

آٹا چکی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آٹا چکی ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان سے قبل آٹا 62 روپے فی کلو فروخت کر رہے تھے لیکن اوپن مارکیٹ میں گندم 2000 روپے میں مل رہی ہے اس لئے آٹا 65 روپے فی کلو فروخت  کریں گے۔

 آٹا چکی ایسوسی ایشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت اگر ریلیف  دے گی تو ہم ریلیف دیں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز پنجاب کی فلور ملوں نے آٹے کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کردیا تھا۔

فلورملز ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی قیمت میں حالیہ اضافے کےبعد 20 کلو کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 900 روپے جب کہ پرچون میں 925 روپے ہوجائےگی۔

Advertisement

فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں 20 کلو والا تھیلا 50 سے 60 روپے مہنگا کیا گیا ہے۔

فلور ملز نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

ایسوسی ایشن کے مطابق صوبے میں گندم کی قیمت بڑھ کر 1600 روپے من ہوگئی ہے جس کے باعث آٹے کی قیمت بڑھانا پڑی ہے۔

صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ فلورملوں کو آٹا مہنگا نہیں کرنے دیں گے اور جو ملیں ایسا کریں گی ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کے آخر اور رواں برس کی ابتدا میں ملک میں آٹے کا بحران پیدا ہوگیا تھا۔ ملک کے بعض علاقوں میں آٹے کی قیمت 85 روپے فی کلو تک جاپہنچی تھی۔ فلور مل مالکان نے 40 روپے کلو آٹا فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا جب کہ وفاقی و صوبائی وزرا اور حکومتی شخصیات کے غیر سنجیدہ بیانات نے بھی عوام میں غم و غصہ پیدا کردیا تھا۔ آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم نے بھی حکومتی کوتاہی کا اعتراف کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کا مراعات یافتہ شعبوں پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ
پیٹرول کتنا سستا ہورہا ہے؟ ناقابل یقین خبر آگئی
نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر آگئی
نئے بجٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں سے متعلق تجاویز سامنے آگئیں
نان فائلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ بڑا فیصلہ ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر