
ملک میں تیل کی سپلائی قلت کے معاملے پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام کی ٹیم نے ڈپٹی ڈاریکٹر سراج پہنور کی زیر قیادت مختلف آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے آئل ڈپو زکا دورہ کیا ہے ۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے سی ای اوز کو کل طلب بھی کرلیا ہے۔
ایف آئی اے نے ہیزکول پٹرولیم کمپنی کے سی ای او عقیل خان سمیت دیگر کو کل اسٹیٹ بینک سرکل طلب کرلیا ہے۔ عقیل خان کو کل صبح ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔
گیس ایند آئل کمپنی کے سی ای او خالد ریاض کو کل دوپہر ایک بجے جبکہ شیل کمپنی کے سی ای او ہارون رشید کو کل دوپہر ڈھائی بجے طلب کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News