Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران کے سفیر کی مشیر تجارت سے ملاقات

Now Reading:

ایران کے سفیر کی مشیر تجارت سے ملاقات

Synopsis

ایران میں آم برآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

برآمدات

پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں فریقین نے باہمی تجارت کے لیے ہفتہ میں سات روز پاک ایران سرحد کھولنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی وزارت زراعت اور پاکستان کے محکمہ تحفظ نباتات کی جانب سے 6 مزید پاکستانی کمپنیوں کو ایران میں آم برآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملاقات میں ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ایرانی قونصل خانہ نے روزانہ آم کی 30 شپمنٹس ایران برآمد کرنے کے لئے دستاویزات کی تصدیق کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ  دونوں فریقین کے مابین اتفاق ہوا ہے کہ سرحد تک پاکستانی ٹرک اور سرحد سے پار ایرانی ٹرک آم لے کر جائیں گے۔

 یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ کوویڈ 19 کے تناظر میں آم کی برآمدات میں تمام ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی جبکہ آموں کی سرحد پار برآمدات کے بعد ایران اور وسطی ایشیا تک آموں کی رسائی میں ایرانی حکومت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی۔

Advertisement

پاکستان سے آموں کی ایران اور وسطی ایشیاء تک برآمدات کے حوالے سے ایرانی سفیر براہ راست وزارت تجارت سے رابطہ میں رہیں گے۔

خیال رہے کہ ملاقات میں دونوں فریقین کی جانب سےکورونا وائرس کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر