Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و فراہمی کا تعلق اوگرا کے ساتھ نہیں ہے، ترجمان اوگرا

Now Reading:

پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و فراہمی کا تعلق اوگرا کے ساتھ نہیں ہے، ترجمان اوگرا

ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے معاملے پر اوگرا کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و فراہمی کا تعلق اوگرا کے ساتھ نہیں ہے، آج قیمتیں بڑھ جائیں تو یہ قلت ختم کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت پٹرولیم اور اوگرا پٹرول کی فراہمی کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا پٹرول زخیرہ کرنے اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ایک دن میں پٹرول کی سپلائی معمول پر آنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے تیل کی مقامی پیداوار اور بیرون ممالک سے درآمد شروع کر دی گئی ہے، وزارت پٹرولیم، اوگرا اور ایف آئی اے بندرگاہ پر تیل کی سپلائی کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پٹرول کی قلت، ذخیرہ اندوزی اور پٹرول کی مہنگی فروخت کی شکایات پر کارروائی کریں اور خلاف ورزی کرنے والے پٹرول پمپس کو جرمانے اور لائسنس معطل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 6 آئل کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کے مصنوعی بحران پر شوکاز نوٹس دیا گیا ہے جس کے بعد قانون کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایکشن ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 3 کمپنیوں کے خلاف مصنوعی قلت پیدا کرنے کے ثبوت ہیں اور انہی 3 کمپنیوں کے خلاف سٹیزن پورٹل سے شکایت ملی تھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کیماڑی میں پٹرول ذخیرہ کرنے پر 2 کمپنیوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر