حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اب عوام کو 101روہے 46 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا جبکہ مٹی کا تیل 59 روپے 6 پیسے کا ہوگیا اور لائٹ ڈیزل کی 59 روپے 58 پیسے کا دستیاب ہوگا۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے اضافے کی سفارشات بھی شامل تھیں۔
سفارشات میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے اضافہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے84 پیسے اضافہ شامل تھا۔
ذرائع کے مطابق 30 جون کو نیا بجٹ لاگو کرنے میں دشواریوں کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے اضافے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں فوری اضافے نہ کرنے کی صورت میں آئل مافیا کی طرف سے بدترین قلت کے امکانات تھے۔
پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی پر حکومتی کارروائی کے خلاف نوٹس جاری
وزیراعظم کا پٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے صنعتی شعبے کی طرف سے حکومت پر گیس کی قیمت میں فوری کمی کا دباؤ تھا لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گیس کی قیمت برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت ایک ماہ میں آئل مافیا سے عوام کو سستا پیٹرول فراہم کرنے میں ناکام رہی کیونکہ آئل مافیا کی طرف سے سستا پیٹرول ذخائر میں رکھنے سے اربوں روپے کا فائدہ ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News