
ذخیرہ اندوزی کو روکنے، قیمتوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کم کرنے اور اسٹریٹجک ذخائر کو بھرنے کے لئے گندم کی درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومتی جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے اور قیمتوں کی زیادتی کے باعث گندم کی درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق گندم کی 1.0 ملین ٹن کی درآمد کی سفارشات لامحدود ٹائم لائن کے لئے ای سی سی میں پیش کی گئی ہیں، ای سی سی نے سفارشات پر 10 جون کو اپنے اجلاس میں کچھ فیصلہ کیے گئے ہیں جسے پہلے ہی 19 فروری کو ای سی سی نے منظور کرلیا تھا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گندم / گندم کے آٹے کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیۓ تمام پابندیوں / چیک پوسٹوں کو ختم کا جایگا اور نجی سیکٹر کے ذریعہ دس لاکھ ٹن گندم کی درآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔
اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ گندم ، گندم کے آٹے اور گندم کی مصنوعات کی برآمد پر پابندی اگلی سفارشات تک جاری رکھی جائے گی اس وقت تک صوبائی حکومتیں صوبوں میں ذخیرہ اندوزی اور منافع خوروں کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کریں۔
ای سی سی کے مذکورہ بالا فیصلوں کی کابینہ کی اگلی میٹنگ میں توثیق متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News