
ملک میں گذشتہ ماہ مہنگائی میں مزید اضافہ ہواہے جو کورونا وائرس سے پریشان عوام کے لیے مشکلات میں اضافےکا سبب بن رہا ہے۔
ادارہ شماریات کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ماہ جون میں مہنگائی کے حساس اعشاریوں میں 1.04 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد مہنگائی 8.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مئی 2020 میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد تھی جبکہ مالی سال 2019-20 میں مہنگائی کی شرح 10.74 فیصد رہی۔
جون 2019 میں مہنگائی کی شرح 8 فیصد تھی۔
مہنگائی کی شرح میں اضافے سے آٹا 12 فیصد اور گندم 10.83 فیصد مہنگی ہوئی ۔
اس کے علاوہ مصالحہ جات 5.4 فیصد ،سبزیاں 4 فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ انڈوں کی قیمت میں 21.7ا ور ٹماٹر کی قیمت میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News