Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایکسائز نے اسمارٹ کارڈ بنانے کے لئے 20 نئی مشینیں خرید لیں

Now Reading:

ایکسائز نے اسمارٹ کارڈ بنانے کے لئے 20 نئی مشینیں خرید لیں
گاڑیوں کی قیمت

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر؛ معروف کمپنی کا اہم اعلان

ایکسائز کی جانب سے  اسمارٹ کارڈ بنانے کے لئے  20 نئی مشینیں خرید لیں گئی ہیں جس کی مدد سے ایک روز میں22  ہزار سے زائد اسمارٹ کارڈ بنیں گے۔

وزیرِ ایکسائز نئی مشینیں آنے پر صوبائی وزیر حافظ  ممتاز کی جانب سے متعلقہ کمپنی کا دورہ کیا گیا، اس موقع پر سیکرٹری وجیہ اللہ کنڈی، ڈی جی مسعودالحق، راؤ شکیل الرحمان موجود ایکسائزسٹاف نے صوبائی وزیر حافظ  ممتاز کو بریفنگ دی۔

حافظ ممتاز کا کہنا تھا کہ  نمبر پلیٹس کا کنٹریکٹ جلد جاری کر دیا جائے گا کیونکہ شہریوں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈیڑھ ماہ میں زیرالتواسمارٹ کارڈزمالکان تک پہنچادیں گے، نئی مشینوں کے بعد اسمارٹ کارڈ بنانے میں تاخیر نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ  دسمبر 2018 میں رجسٹریشن بک ختم کرکے اسمارٹ کارڈ کا اجرا کیا گیا تھا جو ابتدا سے ہی مسائل کا شکار ہوگیا اور لاکھوں کارڈز التوا کا شکارہو گئے تھے۔

Advertisement

اسمارٹ کارڈز کے اجرا کے ایک سال گزرنے کے بعد محکمہ ایکسائز کو کمپنی کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا خیال آ گیا جبکہ ساڑھے 4 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز کی فیس وصولی کے باوجود تاخیر پر کمپنی کو نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر