
پاکستان آئل ٹینکر ایسو سی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آئل ٹینکر ایسو سی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمارے جائز مطالبات تحریری طور پر منظور کرنے تک ہڑتال جاری رہے گی ۔
میر شمس شاہوانی نے کہا کہ پورے ملک میں غیر معینہ مدت کے لیے تیل کی سپلائی بند رہے گی ۔ تیل بحران کی ذمہ دار حکومت ہو گی، ہم بہت پہلے آگاہ کر چکے ہیں۔
وائس چیئرمین پاکستان آئل ٹینکر ایسو سی ایشن نے کہا کہ پرانی گاڑیوں کو تیل سپلائی کے لیے بحال کیا جائے۔ ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے والوں کے ساتھ ظلم برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News