
کراچی
کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمت جو کہ 94 روپے ہے، اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دودھ فروشوں کے رہنماوں کا کمشنر کراچی کے ساتھ آج اجلاس منعقد ہوا جس میں دودھ کی سرکاری قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں مزید فیصلہ یہ بھی ہوا ہے کہ دودھ ریٹیلرز اور فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمت میں اضافہ کے مطالبہ پر غور کیا جائیگا۔
اجلاس میں دودھ کی قیمت میں اضافہ پر غور کے لیئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کے سربراہ ایڈیشنل کمشنر ون اسد علی ہوں گے۔
کمیٹی میں دودھ فروشوں رہنما، صارفین کا نمایندہ اور بیور و آف سپلائی کا افسر شامل ہو گا۔
اجلاس کے اختتام پر کمشنر کراچی کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ دودھ فروشوں کے جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا اور ہدایت کی گئی ہے کہ کمیٹی جلد از جلد رپورٹ پیش کرے۔
اجلاس میں ریٹیلرز اور فارمرز کے رہنما، صارفین کے نمائندے اور ایڈیشنل کمشنر ون اسد علی خان نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News