Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر نے مالی سال 2019 – 20 کے ریونیو کی تفصیلات جاری کردی

Now Reading:

ایف بی آر نے مالی سال 2019 – 20 کے ریونیو کی تفصیلات جاری کردی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے رواں مالی سال 2019 – 20 میں جمع کردہ ریونیو کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق مالی سال 20-2019 میں ایف بی آر نے ریوینیو کی مد میں 3989 ارب اکھٹے کئے گئے ہیں جو کہ مالی سال کے نظر ثانی شدہ ہدف 3907 ارب روپے کے ہدف سے 82 ارب زیادہ ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مالی سال 20-2019 میں حاصل کردہ نیٹ ریوینیو 3826  ارب رہا جبکہ پچھلے مالی سال19-2018 میں 3895  ارب گراس  ریوینیو حاصل ہوا تھا اور اس سال تاریخ میں پہلی دفعہ یہ رقم چار کھرب کی حد کو عبور کر کے 4123 ارب تک پہنچ گئی ہے ۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود انکم ٹیکس میں شرح نمو 5 فیصد ، سیلز ٹیکس میں 9 فیصد ، ایکسائز ڈیوٹی میں 7 فیصد اور کسٹمز میں منفی 8.4 فیصد رہا ہے اور اس سال ایف بی آر نے 235 ارب روپے کے ریفنڈ بھی ادا کئے جو پچھلے سال ادا کئے جانے والے 69 ارب کے مقابلے 340 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کی بنیادی وجہ غیر ضروری درآمدات میں کمی کی دانستہ کوشش ہے جس سے کرنٹ اکاونٹ کے خسارے پر قابو پایا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ تمام حاصل کردہ ریوینیو کے یہ ابتدائی اعداد و شمار ہیں حتمی ریوینیو کے اعداد و شمار میں بک ایڈجسٹمنٹ، فارم 32 اے، فیڈرل ٹریژری اور نیشنل بینک کی آف لائن برانچز سے وصولیوں کے بعد مزید اضافہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اس سال کورونا کے باعث ایف بی آر کے تیس سے زائد افراد انتقال کر چکے ہیں جس میں گریڈ 22 کے محمد زاہد کھوکھر بھی شامل ہیں، ان تمام خطرات کے باوجود ایف بی آر کے تمام اہلکار جانفشانی اور تندہی سے اپنے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر