Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشیر تجارت کی ٹیرف کمیشن کو تین سالہ روڈ میپ تیاری کرنے کی ہدایت

Now Reading:

مشیر تجارت کی ٹیرف کمیشن کو تین سالہ روڈ میپ تیاری کرنے کی ہدایت

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹیرف پالیسی بورڈ اور ٹیرف کمیشن کو ابتدائی طور پر ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، انجینئرنگ، آئرن و اسٹیل، کیمیکل سیکٹر کیلئے تین سالہ روڈ میپ تیاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت وزارت تجارت میں اجلاس ہوا، اجلاس میں مشیر تجارت نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ پر مبنی انڈسٹریلائزیشن کیلئے ٹیرف ریشنلائزیشن ضروری ہے اور ٹیرف پر تین سالہ حکمت عملی کیلئے آئندہ ماہ سے اسٹیک ہولڈرز کیساتھ اجلاس کریں گے۔

انہوں نے 2020-21 کے بجٹ میں نیشنل ٹیرف پالیسی کے نفاذ اور 2 ہزار سے زائد خام مال پر ڈیوٹی کم کرنے پر  ٹیرف پالیسی بورڈ و دیگر کو سراہا ہے۔

مشیر تجارت نے ٹیرف پالیسی بورڈاورٹیرف کمیشن کو ابتدائی طور پر ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، انجینئرنگ، آئرن و سٹیل، کیمیکل سیکٹر کیلئے تین سالہ روڈ میپ تیاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اعلامیے کے مطابق نیشنل ٹیرف کمیشن ان سیکٹرز کیلئے تین سالہ روڈ میپ تیاری کیلئے اسٹڈی کریگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر