پاکستان اور ہَنگری کے درمیان ٹیکس تعاون کو فروغ دینے کے لئے مُعاہدے پر دستخط ہوگئے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق معاہدہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان دُہرے ٹیکسیشن اور آمدنی پر ٹیکسز سے بچاؤ کی روک تھام کے لیےہے۔
پاکستان اور ہنگری نے معلومات کے تبادلہ کے آرٹیکل میں تبدیلی کی ہے تاکہ ٹیکس معاملات سے متعلق انتظامی تَعاون کو جَدید معیار کے مُطابق بنایا جا سکے۔
ہنگری کے سفیر استوان سیزابو اور پاکستان کی جانب سے ممبر آئی آر آپریشنز ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے مُعاہدے پر دستخط کیے۔مُعاہدے کا آرٹیکل 27 معلومات کے تَبادلہ سے متعلقہ ہے۔
اس تبدیلی سے معلومات کے تبادلہ کے آرٹیکل کے تحت دستخط کنندہ پارٹیز اُن معلومات کا تبادلہ کریں گی جس کے باعث دونوں ممالک اپنے بینکوں اور فنانشل اداروں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کا تبادلہ کر سکیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
