
پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافہ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافہ کے بعد 106000 روپے ہوگئی ہے جو کہ پاکستان کی تاریخ میں سونے کی بلند ترین قیمت ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافہ کے بعد 90877 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 51 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 166.21 سے بڑھ کر 166.40 روپے کا ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News