
سوٸی سدرن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کہیں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔
ترجمان سوئی سدرن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈیفنس، اولڈ سٹی ایریا اور اطراف میں حالیہ بارشوں کے سبب گیس لیکیج اور پاٸپ بلاکیج ہوٸے ہیں جبکہ ڈیفنس اور اطراف میں پانی کی وجہ سے ٹیکنیکل کام کرنے میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے، سخت دشواریوں کے باوجود گیس کی بحالی کیلٸے کوشش کی جا رہی ہے، جہاں ڈسٹریبیوشن اور سروسز لاٸینز متاثر ہوٸی ہیں وہاں مرمتی کام کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ امید ہے کہ کچھ دنوں میں گیس کی ترسیل بحال ہوجاٸے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News