
حکومت نے آٹھ سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آٹھ سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل نیویارک سے متعلق فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کے 7 فیصد، پی پی ایل کے 10 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ پاکستان ری انشورنس کمپنی کے 20 فیصد شیئرز فروخت ہوں گے۔
فرسٹ ویمن بینک، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، سروسز ہوٹل لاہور اور جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دی گئی ہے۔
گدو پاور پلانٹ اور دیگر دو ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری میں مشکلات دور کرنے پر بھی غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News