ملک میں سونے کی قیمت مزید اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں آج بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا ، فی تولہ سونا 800 روپے اضافے سے 1لاکھ 29 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے ۔
اس کے علاوہ دس گرام سونا 685 روپے اضافے سے 1 لاکھ 11 ہزار 25 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 9 ڈالرز اضافے سے 2050 ڈالرز فی اونس ہوگیا ہے۔
یاد رہے اس سال سونے کی قیمت میں کوروناکے باعث 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہےجبکہ گذشتہ 30 دنوں کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 186.77 ڈالر کا اضافہ ہوا اور 6 ماہ کے دوران 30 فیصد اضافے کے ساتھ سونا 415 ڈالر مہنگا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
