
سی این جی قیمت میں اضافے کے باعث پیٹرول کی کھپت بڑھ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پٹرول کی کھپت میں مسلسل اضافہ ہوگیا ہے، جولائی میں پٹرول کی یومیہ کھپت ریکارڈ25ہزار ٹن کی سطح سے زائد رہی جبکہ جون میں پٹرول کی یومیہ کھپت 24ہزار ٹن کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی میں پیٹرول کی کھپت 6 فیصد اضافے سے 7 لاکھ 57 ہزار 500 ٹن رہی جبکہ جون میں یہ کھپت 7 لاکھ 16 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سی این جی کی زائد قیمت اور بندش کے باعث پٹرول کی کھپت میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے جس میں موسم سرما کے دوران مزید تیزی کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جولائی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت 4 فیصد کمی سے 7 لاکھ 54 ہزار ٹن رہی جبکہ مٹی کا تیل 1.5 فیصد کمی سے 4044 ٹن رہی۔
سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی 48 گھنٹے بعد بحال
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار کیلئے فرنس آئل کی فروخت میں بھی 262فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور گزشتہ ماہ 3لاکھ27ہزار ٹن سے زائد فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جبکہ جون میں فرنس آئل کی کھپت محض90ہزار639ٹن رہی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News