
چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے ملنے والے تمام تر ثمرات پورے پاکستان کے عوام کیلئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق “گوادر پورٹ، فری اکنامک زون کا بلوچستان کی خوشحالی و خطے کے رابطے میں کردار” کے موضوع پر ویبنار ہوا جس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے شرکت بھی کی۔
اس موقع پر عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ کی تعمیر کے بعد اس کو دیگر علاقوں سے منسلک کردیا گیا ہے اور منصوبوں کی وسعت کیلئے دور دراز علاقوں تک شاہراہوں کی تعمیر جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شاہراہوں کی تعمیر سے دور دراز علاقوں میں بھی خوشحالی آئے گی۔
ویبنار کے دوران چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سی پیک کے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے تیزی سے کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News