سرمایہ کاروں کے وارے نیارے؛ بڑی خوشخبری آگئی
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران 771 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار کا ہندسہ بھی عبور کرگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاوباری ہفتہ39,258 سے شروع ہوکر 40,029 پر بند ہوا ہے۔
ہفتے بھر کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 771 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار کا ہندسہ بھی عبور کرگیا ہے، کاروباری ہفتے میں ہنڈرڈانڈیکس 1208 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 40,467 جبکہ کم ترین سطح 39,258 رہی۔
سونا مہنگا !!!
حصص بازار میں ہفتے بھر میں3 ارب19 کروڑ شیئرز کے سودوں کی مالیت 122 ارب روپے رہی ہے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 129 ارب روپے بڑھ کر 7423 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب ملک بھرمیں ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونا 8500 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
8500 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 23 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 32 ہزار روپے پرجا پہنچا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7358روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 5 ہزار 811 سے بڑھ کر 1 لاکھ 13 ہزار 169 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 79 ڈالر کے اضافے سے 1975 ڈالر سے بڑھ کر 2054 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
