 
                                                                              حکومت نے زیر التوا انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت نے زیر التوا انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے کورونا وبا ءکی وجہ سے معاشی ابتری کے تناظر میں کاروباری حضرات کی سہولت کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر نے طویل عرصے سے زیر التوا انکم ٹیکس ریفنڈ زجاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔
ایف بی آر اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام ٹیکس گزاروں کو مطلع کیا جا تا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیےاپنے متعلقہ ریجنل ٹیکس آفس سے فور ی رابطہ کریں۔
ریجنل ٹیکس دفاتر کے ٹیلیفون نمبر ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 