
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعمیہ کے مطابق ماہ ستمبر میں ماہ اگست والی قیمتیں برقرار رہیں گیں۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی، ہائی اسپیڈ ڈیزل 106.46 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا۔
بمطابق اعلامیہ مٹی کا تیل 65.29 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا جبکہ لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News