
وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر کا کہنا ہے کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ پاکستان میں پیداواری پلانٹ لگانے کی خواہشمند ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے بتایا کہ سام سنگ پاکستان کے ایم ڈی اور سی ای او نے ان سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سام سنگ پاکستان نے موبائل پالیسی اور ڈی آئی آر بی ایس پالیسی کے نفاذ کو سراہااور وہ پاکستان میں پیداواری پلانٹ لگانے کے خواہشمند ہیں۔
Smartphone production in Pak is multiplying following DIRBS implementation and Mobile Policy launched recently.
Met with the Samsung Pakistan MD and CEO. They appreciated both policies and are now actively considering setting up a smartphone assembly plan in Pakistan. pic.twitter.com/8bGBnCWvirAdvertisement— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) August 21, 2020
حماد اظہر نے مزید کہا کہ پاکستان میں اسمارٹ فون کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ ڈی آئی آر بی ایس نظام کے نفاذ اور موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی وجہ سے ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ کے حوالے سے منصوبے ترتیب دینے کے لیے سرگرم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News