Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر قائد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری

Now Reading:

شہر قائد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری

کراچی:عدالتی احکامات کے بعد بھی شہر قائد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ مستقل طور پر جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں عدالت کے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے احکامات کے باوجود بھی شہر میں کے الیکٹرک کی جانب سے مستثنی علاقوں میں ایک گھنٹے کی تین بار لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے شہر میں لوڈ شیڈنگ والے علاقوں می لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے جس کے بعد شہر کے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی ایک سے تین گھنٹوں کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔

اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ بڑھ کر دس گھنٹے ہو گیا ہے جبکہ کلفٹن، ڈیفنس، ایف بی ایریا، پی آی سی ایچ ایس، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد کے مختلف حصوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی میں کے الیکٹرک کی من مانیاں، وزیراعظم کا نوٹس

ایک جانب بارشیں اور دوسری جانب کراچی میں کے الیکٹرک کی من...

Advertisement

اس ضمن میں ذرائع کے الیکٹرک کا کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ اور آئی پی پیز سے بھی مکمل بجلی مل رہی ہے، پی ایس او سے فرنس آئل اور ایس ایس جی سی سے پوری گیس مل رہی ہے جس کے بعد گیس اور فرنس آئل کی بھی کوئی قلت نہیں ہے

یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے کے الیکٹرک کو حکم دیا تھا کہ شہر میں ایک لمحے کے لیئے بھی بجلی بند نہیں کی جائے اور چیف جسٹس آف پاکستان نے چیئرمین نیپرا کو ہدایت دی تھی کہ وہ مانیٹرنگ کریں کہ کے الیکٹرک بجلی بند تو نہیں کر رہی ہے۔

تیل گیس پورا، نیشنل گرڈ سے سات سو میگاواٹ تک بجلی کے باوجود چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت کے بعد بھی لوڈ شیڈنگ مکمل کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر