
ایشیائی ترقیاتی بینک نے تین ماہ میں 5 ہزار 800 ارب ڈالر کے نقصان کا اندیشہ ظاہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا سے متاثرہ عالمی معیشت پر رپورٹ جاری کردی۔
اے ڈی بی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تین ماہ میں 5 ہزار 800 ارب ڈالر کے نقصان کا اندیشہ ہے۔اگر کورونا چھ ماہ تک رہا تو نقصانات 8 ہزار800 ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی معاشی ترقی کی شرح 9 اعشاریہ 7 فیصد تک متاثرہونے کا خدشہ ہے۔ عالمی معیشت کے متاثر ہونے میں 30 فیصد ایشیا ءکا حصہ۔
اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق پیداوار 1700 ارب ڈالر سے 2500 ارب ڈالر تک متاثرہوسکتی ہے۔ عالمی سطح پر 15 سے 24 کروڑ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔صرف ایشیا ءمیں 10 سے 16 کروڑ افراد کی نوکریاں ختم ہوسکتی ہیں۔
چھ ماہ میں 5 کروڑ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے۔ عام آدمی اور صنعتکاروں کو حکومتی مدد درکار ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News