
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹ کارڈ جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹ کارڈ جاری کرتے ہوئے نیشنل سیونگز اور سکوک بانڈز پر ٹیکس ریٹ کا اعلان بھی کردیا ہے۔
ریٹ کارڈ کے مطابق یہ ٹیکس ریٹ منافع پر لاگو ہونگے جبکہ نیشنل سیونگز کے منافع پر 10 فیصد اور سکوک بانڈز پر 12.50 فیصد ٹیکس ریٹ ہوگا۔
نان ٹیکس پیئر سے سکوک بانڈ کے حامل افراد پر 25 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا اور پوسٹ آفس سیونگ سرٹیفکیٹ پر 10 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔
ایف بی آر کے نئے ریٹ کارڈ کے مطابق اس ٹیکس کی منافع کی ادائیگی پر کٹوتی ہوگی اور ریٹ بدلنے پر کٹوتی سرٹیفکیٹ اور بانڈ کی میچورٹی کے حساب سے ہوگی جبکہ 5 لاکھ سے منافع بڑھنے پر ٹیکس کٹوتی 50 فیصد زیادہ ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News