Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی کی شرح 7 سے 9 فیصد کے درمیان رہنے کی توقعات ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

Now Reading:

مہنگائی کی شرح 7 سے 9 فیصد کے درمیان رہنے کی توقعات ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک رضا قمر نے کہا ہے کہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 7 سے 9 فیصد کے درمیان رہنے کی توقعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا قمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کو خطرات درپیش ہیں مگر ہدف کے اندر رہنے کا امکان ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ کورونا کے معیشت پر اثرات کے لیے حکومت نے بھی اہم فیصلے کئے گئے جس سے پچھلے مانیٹری پالیسی کے بعد حالات میں کیا فرق ہوا جبکہ جون کی مانیٹری پالیسی کے بعد معیشت میں بہتری دیکھی جارہی ہے اور اب پہلے کے مقابلے معاشی حالت کچھ بہتر نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں

مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا...

رضا قمر نے کہا ہے کہ معشیت میں بہتری آہستہ آہستہ آرہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا پر معشیت کو ملنے والے پیکچ  1580 ارب روپے کا ہے جو جی ڈی پی کا 3.8 فیصد بنتا ہے۔

کورونا وبا سے پہلے شرح سود 13.25 فیصد پر تھا جس کے بعد ڈھائی مہینے میں شرح سود میں 6.25 فیصد کمی کی گئی، بینکوں سے لون کو تاخیر سے ادائیگی کی سہولت دی گئی

کورونا وبا کے بعد بینکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں تاخیر کرنے سے 640 ارب روپے ایک سال کے لیے کاروبار اور گھروں پر لئے جانے والے قرضے والوں کو فائدہ ہوا۔

بزنس اور صنعتکاروں کو قرضے دیئے تاکہ وہ ملازمین کو بے روزگار نہ کریں جبکہ بے روزگار نہ کرنے کی اسکیم کے لیے 207 ارب روپے کے قرضے دیئے گئے اور بے  روزگار نہ کرنے کی اسکیم پر بہت فوکس کر کے چھوٹے کاروبار کو زیادہ فوکس کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روزگار اسکیم میں 50 فیصد چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کا قرضہ دیا گیا۔

کورونا وبا پر صحت اور اسپتال کو سہولت فراہم کرنے کے لئے اسپتالوں کو سستے قرضے  مارچ سے شروع کئے گئے جس میں کورونا وبا کے لیے اسپتالوں کے لیے سستے قرضے 69 ارب روپے دیئے گئے اور مجموعی طور پر کورونا وبا کے اثرات سے بچاو کے لیے 1580 ارب روپے جاری کئے گئے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر