چیئرمین پی سی بی کی مداخلت پر نیویارک میں قومی ٹیم کا ہوٹل تبدیل
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی مداخلت پر آئی سی سی...
قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کے لیے بری خبرسامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والا اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی )کا اجلاس ختم ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ای سی سی نے گیس میٹرز کا رینٹ 20 سے بڑھا کر 40 روپے کر دیا ہے اورصارفین سے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کے پرانے واجبات بھی وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں جے آئی ڈی سی کے ایک تہائی واجبات بھی وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس مد میں 22 ارب روپے وصول کیے جائیں گے تاہم گھریلو، کمرشل، تندور، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر کو استثنی ٰہوگا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News