ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) کی جانب سے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کیپیٹل مارکیٹ کی ترقی کے لئے اے ڈی بی کی جانب سے قرضے کی منظوری دے دی گئی ہے، اس ضمن میں اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں نجی شعبے کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے جبکہ اے ڈی بی کے قرض سے پاکستان میں کیپٹل مارکیٹ میں اصلاحات پر کام کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ اے ڈی بی گزشتہ دو دہائیوں سے کیپٹل مارکیٹ کی بہتری کیلئے مالی مدد فراہم کررہا ہے اور اب اے ڈی بی کیپٹل مارکیٹ کی اصلاحات کیلئے مزید 8 لاکھ ڈالر کی تکنیکی مدد بھی فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
