اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک میں 5 جی لائسنس کے اجرا کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ختم ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں برآمدی سیکٹر کیلئے بجلی اور آر ایل این جی کی ریٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ان شعبوں میں قالین سازی، چمڑے کی مصنوعات، کھیلوں کا سامان اور ٹیکسٹائل سیکٹر شامل ہیں۔
زرائع کا مزید کہنا ہے کہ آلو کی برآمد پر پابندی سے متعلق فیصلہ موخر کردیاگیا ہے۔ آلو کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک میں 5 جی لائسنس کے اجرا کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
