مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلا س میں قدرتی گیس کی قیمت فروخت کی سمری پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ گندم اور چینی کی درآمد پر ٹی سی پی کے کمیشن چارجز میں کمی پر بھی غور ہوگا۔
اس کے علاوہ این ایچ اے کے قرضوں کو حکومتی گرانٹس میں تبدیلی اور قرضوں کی معافی پر غور ہوگا۔پاور ڈویژن کی 80 ارب کی سہولت کے لیے ساورن گارنٹی کی سمری پر بھی زیر غور آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
