مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ روزگار اور معیشت کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔
ویڈیو کانفرنس میں مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، پاکستان اور افغانستان کے وزراء نے بھی شرکت کی۔
کانفرنس میں کورونا کے باعث متاثرہ معیشتوں اور اپنے تجربات پر بات چیت کی گئی۔
کورونا سے بچاؤ اور مستقبل کی حکمت عملی کے لیے بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر شرکاء نے ایم ڈی آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا۔
کانفرنس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عالمی سطح پر صحت کے شعبے کے لیے وسائل اور توجہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کی پہلی لہر سے دنیا کے ہر ملک کی معیشت متاثر ہوئی ہے۔جی ڈی پی کی رفتار کے ساتھ ساتھ کاروبار اور روزگار بری طرح متاثر ہوئے۔
شرکاء نے کہا کہ کورونا وباء کی دوسری لہر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے سے نقصانات شدید تر ہوں گے۔
شرکاء کانفرنس نے جی 20 کی طرف سے قرضوں کی ادائیگیوں میں ریلیف پر اظہار تشکر کیا۔
مشیر خزانہ نے وباء اور اس کے اثرات پر قابو پانے کے لیے پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ روزگار اور معیشت کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے۔ اقتصادی اصلاحات کا عمل ہر صورت میں جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
