
معروف کمپنی یونائیٹڈ موٹرز کی گاڑی براوو کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کی کمی ہوگئی ہے۔
ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ سے گاڑی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، اب یہ گاڑی 11 لاکھ روپے میں صارفین کو دستیاب ہوگی۔
یونائیٹڈ موٹرز پرائیوٹ لیمیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 29 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔
اعلامیے میں صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ہم یہ ڈالر ایکسچینج ریٹ میں مثبت تبدیلی کا فائدہ ہم براہ راست اپنے کسٹمرز کو دینا چاہتے ہیں، اس سوچ کیساتھ کمپنی نے گاڑی کی قیمت میں کمی کردی ہے۔
ایسے صارفین جنہوں نے پرانی تاریخوں میں گاڑی کی بکنگ کرائی تھی انھیں بھی اب یہ گاڑی ایک لاکھ روپے کمی کے ساتھ نئی قیمت پر ملے گی۔
خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں یونائیٹڈ براوو’’ کی قیمت بڑھا کر اس میں 2 لاکھ 14 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News