کراچی میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بڑا ایکشن لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے ہفتہ وار بازارات بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
اس ضمن میں نوٹفیکشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ضلع وسطی میں لگنے والے تمام ہفتہ وار بازار بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ضلعی وسطی میں مجموعی طور پر 22 چھوٹے بڑے ہفتہ بازار لگتے ہیں جبکہ اب بدھ بازار، ہفتہ بازار اتواربازار سمیت کار اور پرانے سامان کے بازار نہیں لگیں گے۔
ہفتہ وار بازاروں کو بند کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر محمد بخش دھاریجو کی جانب سے نوٹیفکشن جاری کیا گیا ہے اور علاقائی پولیس کو بھی فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
