Advertisement
Advertisement
Advertisement

قائداعظم ٹرافی کے میچز پی ٹی وی پر براہ راست نشر ہوں گے

Now Reading:

قائداعظم ٹرافی کے میچز پی ٹی وی پر براہ راست نشر ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) اور سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے مابین تین سالہ معاہدے کے تحت ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ    قائداعظم ٹرافی کے میچز پی ٹی وی پر براہ راست نشر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  پی سی بی اپنے وعدے کے مطابق مداحوں کو پاکستان کے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی کی براہ راست کوریج فراہم کرے گا۔

ایونٹ کے فائنل سمیت قائداعظم ٹرافی میں شیڈول 11 میچز براہ راست پی ٹی وی پر نشر ہوں گے۔

ان گیارہ میچوں کی ایچ ڈی معیار کی کوریج پی سی بی کے یوٹیوب چینل سے اسٹریم کی جائے گی جبکہ یہی میچز  ایس ڈی کوالٹی میں پی ٹی وی اسپورٹس پر بھی  نشر ہوں گے۔

پاکستان اور زمبابوے سیریز کے دوران قائداعظم ٹرافی کے میچز ممکنہ طور پر پی ٹی وی نیشنل پر نشر کیے جائیں گے تاہم اس حوالے سے پی سی بی اور پی ٹی وی انتظامیہ مکمل رابطے میں ہیں۔

Advertisement

ایونٹ کی کوریج کے دوران 14 ایچ ڈی کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔کوریج کے دوران پری اور پوسٹ پلے شوز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں معروف کمنٹیٹر بازید خان، طارق سعید، سکندربخت ، شاہ فیصل  اور یاسر حمید میچز پر تبصرہ کرنے کے لیے کمنٹری باکس میں موجود ہوں گے۔

آئندہ راؤنڈز میں پی سی بی دیگر سابق انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کو کمنٹری کا موقع دے گا۔

اس سے قبل پی سی بی نے گزشتہ سال ایونٹ کے 10 میچز لائیو اسٹریم کیے تھے جبکہ ایونٹ کا فائنل براہ راست ٹی وی پر نشر ہوا تھا۔

درج ذیل میچوں کی براہ راست کوریج کی جائے گی:

سندھ بمقابلہ سنٹرل پنجاب؛ 25 تا 28 اکتوبر

Advertisement

بلوچستان بمقابلہ سدرن پنجاب؛ 31 اکتوبر تا 3 نومبر

سنٹرل پنجاب بمقابلہ بلوچستان؛ 6 تا 9 نومبر

سدرن پنجاب بمقابلہ سندھ؛ 20 تا 23 نومبر

خیبرپختونخوا بمقابلہ ناردرن؛ 26 تا 29 نومبر

سنٹرل پنجاب بمقابلہ سندھ؛ 2 تا 5 دسمبر

سدرن پنجاب بمقابلہ بلوچستان؛ 8 تا 11 دسمبر

Advertisement

سندھ بمقابلہ ناردرن؛ 14 تا 17 دسمبر

خیبرپختونخوا بمقابلہ سنٹرل پنجاب؛ 20 تا 23 دسمبر

ناردرن بمقابلہ خیبرپختونخوا؛ 26 تا 29 دسمبر

یکم تا پانچ جنوری؛ فائنل

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر