
پاکستان کے مختلف شہروں میں جاری آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور لاہور میں آٹے کے بحران کے باعث روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ 6 ماہ میں 100 کلو آٹے کی بوری میں 2000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
100 کلو آٹے کی بوری 6400 میں فروخت ہورہی ہے 50 کلو آٹے کی بوری 3200 میں فروخت ہو رہی ہے اور 20 کلو آٹے کا تھیلہ 1250 سے 1300 میں فروخت ہو رہا ہے۔
لاہور میں روٹی نان ایسوسی ایشن کی جانب سے روٹی مہنگی نہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں نان بائیوں کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1200 روپے کی بلند ترین قیمت پر پہنچ چکا ہے اور 80 کلو گرام میدے کی بوری 6000 روپے ہو چکی ہے جبکہ آٹے کی سرکاری قیمت 860 روپے تھیلا ہے۔
لاہور کے نان بائیون کا کہنا ہے کہ حکومت آٹے اور میدے کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، اس ضمن میں ڈی سی لاہور نے 20 اکتوبر تک آٹے کی دستیابی اور فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News