
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کے اجلاس میں کئی پیکجز کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کا اجلاس ختم ہوگیا۔
اجلاس میں وزیراعظم کے ربیع سیزن پیکج پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گندم سمیت ربیع سیزن کی فصلوں کے لیے پیکج کی منظور ی دے دی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زرعی شعبے کے لیے 23 ارب روپے سے زائد مالیت کے مجوزہ پیکج کی بھی منظور ی دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکج کے تحت کاشت کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ کھاد پر سبسڈی دینے کا طریقہ کار بھی زیر غور آیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی اے پی اور دیگر فرٹیلائزر پر ایک ہزار روپے فی بوری سبسڈی دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News