
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر )نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ایک کھرب سے زائد ریوینیو حاصل کر لیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر ) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے پہلی مرتبہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ایک کھرب سے زائد ریوینیو حاصل کیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ریوینیو حصول کی مد میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی میں 1004 ارب روپے کانیٹ ریوینیو حاصل کیا ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ نیٹ ریوینیو کا مقرر کردہ ہدف 970 ارب روپے تھا اس طرح 34 ارب روپے کا اضافہ حاصل ہوا ہے۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں انکم ٹیکس کی مد میں 358 ارب روپے حاصل ہوئے۔سیلز ٹیکس سے حاصل کردہ ریونیو426 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 56 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی 164 ارب رہا۔
ایف بی آر نے پہلی مرتبہ سال کی پہلی سہ ماہی میں گراس اور نیٹ ریوینیو ایک کھرب سے زائد اکھٹا کیا ہے۔سہ ماہی کا کل گراس ریوینیو 1052 ارب روپے ہے۔
ریکارڈ سہ ماہی میں حاصل ہونے والے ریوینیو کے باوجود رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 48 ارب روپے کے ریفنڈز جاری ہوئے ہیں۔پچھلے سال جاری کردہ ریفنڈز 26.5 ارب روپے کے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News