
کورونا ویکسین سے متعلق 61 درآمدی اشیاء پر ٹیکس چھوٹ کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کورونا ویکسین سے متعلق 61 درآمدی اشیاء پر ٹیکس چھوٹ کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ٹیکس استثنی سے طبی سامان کی اسپتالوں کوفوری دستیابی ممکن ہو سکے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 61 اشیاکی درآمدکوڈیوٹی فری اجازت دی تھی ،ایف بی آر نے 3 دن بعد آج ٹیکس استثنیٰ کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکس استثنی سے کوروناویکسین تیاری میں پیشرفت میں تیزی آئے گی اور ویکسین کی تیاری کی لاگت بھی کم ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News