
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کو دو سالوں میں 11 ارب 79 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی دوسالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو سالوں میں یوٹیلیٹی اسٹورز اپنا سیلز کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کے باعث 11 ارب 79 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوسالوں میں یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن نے ہدف سے 63 فیصد کم سیل کی ہے۔ دو سالوں میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے ہدف سے 67 ارب 34 کروڑ روپے کم کی اشیاء فروخت کیں۔
مالی سال 2018-19 میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے 106 ارب روپے سے زائد کا سیلز ہدف رکھا تھا جبکہ کل 38 ارب 67 کروڑ روپے کی سیل کی جاسکی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن نے سیلز کا ہدف مارکیٹ سروے کے بغیر رکھا تھا۔ کراچی، اسلام آباد، پشاور،لاہور، کوئٹہ، سرگودھا، ملتان کے اسٹورز اپنے سیلز اہداف پورے کرنے میں ناکام رہے۔
سیلز اہداف پورے نہ ہونے سے یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو بڑے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بغیر سروے اہداف مقرر کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News