یکم جولائی2020 سے 3 نومبر 2020 تک غیرملکیوں نے 17کروڑ 68 لاکھ ڈالر زکی سرمایہ کاری کی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق یکم جولائی2020 سے 3 نومبر تک غیرملکیوں نے 17کروڑ 68 لاکھ ڈالر زکی سرمایہ کاری کی تھی جبکہ اسی عرصے کے دوران اسٹاک مارکیٹ سے غیرملکیوں نے 35کروڑ 47 لاکھ ڈالر نکال لیے ۔
یکم جولائی 2020 سے 3 نومبر 2020 تک مجوعی طور پر غیرملکیوں نے 32کروڑ 65 لاکھ ڈالر زکی سرمایہ کاری کی تھی ۔
یکم جولائی سے 3 نومبر تک غیرملکیوں نے ٹی بلز میں 12کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی جبکہ پاکستان انویسمنٹ بانڈ میں غیرملکیوں نے 2کروڑ 29 لاکھ ڈالر زکی سرمایہ کاری کی تھی ۔
غیرملکیوں نے ٹی بلز سے 43 کروڑ 56 لاکھ ڈالر زکی سرمایہ کاری نکالی ہے ، جبکہ مجموعی طور پر غیرملکیوں نے 79 کروڑ ڈالر زکی سرمایہ کاری نکالی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
