سندھ حکومت کی جانب سے کاروباری سرگرمیوں سے متعلق اپنا ایک اور فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سندھ میں جمعہ کو کاروبار بند رکھنے کا حکمنامہ معطل کردیا گیا ہے جس کے بعد اب سندھ بھر میں جمعہ کو چھوٹی بڑی مارکیٹس شاپنگ پلازہ کھلے رہیں گے۔
سندھ حکومت کے مطابق اب ہفتہ وار تعطیلات کے تحت صرف ایک روز کاروبار بند رہے گا۔
اس ضمن میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ کل جمعہ کو کراچی کی مارکٹیں اور دکانیں کھلی رہیں گی تاہم این سی او سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جایے گا۔
کمشنر کراچی کے مطابق تمام دکانیں اور مارکیٹیں رات آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ میں بازار کھولنے کے اوقات کار تبدیل کرتے ہوئے سندھ حکومت نے مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تاجران برادری کے لئے مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ مارکیٹ ایسوسی ایشنزایس اوپی پرعمل کرائیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے اس سے قبل کرونا پھیلاو کو روکنے کے لیے مارکیٹیں 6 بجے بند کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا تھا۔
تاہم بعدازاں حکومت کی جانب سے سندھ حکومت نے تاجروں کا مطالبہ مانتے ہوئے نئے اوقات کار جاری کردیئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
