
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں حکومت ملک میں انڈسٹرلائزیشن کو فروغ دینا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں درآمداد اور برآمداد کے حوالے سے بتایا ہے۔
مشیر خزانہ نے بتایا ہے کہ برآمدات کی صنعت کے فروغ کیلئے حکومت مارکیٹ کے مطابق ایکسچینج ریٹ لائی ہے۔
To support export industry, PTI Govt ensured a market driven exchange rate, competitive energy prices & resolution of liquidity issues. As a result exports are rising despite COVID-19. Our Govt's top priority is to promote value added exports & industrialisation in the country. pic.twitter.com/GVb4GhivLG
Advertisement— Dr. Abdul Hafeez Shaikh (@a_hafeezshaikh) November 18, 2020
ان کا کہنا ہے کہ مسابقتی توانائی کی قیمتوں اور لیکویڈیٹی کے مسائل کو حل کیا ہے جس کے نتیجے میں کورونا کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ملک میں ویلیو ایڈڈ برآمدات کو بڑھانا ہے کیونکہ حکومت ملک میں انڈسٹرلائزیشن کو فروغ دینا چاہتی ہے۔
دوسری جانب ادارہ شماریات کی جانب سے درآمداد اور برآمداد کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی برآمدات میں اضافہ، اکتوبر میں حجم 2 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا ہے جبکہ ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں ایکسپورٹس 11.50 فیصد بڑھ گئیں۔
ٹیکسٹائل کی برآمد 6 فیصد بڑھی، 1 ارب 28 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ سبزی فروٹ کی ایکسپورٹ میں 38 فیصد تک اضافہ، 8 ارب روپے مالیت کے برآمد کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہسرجیکل آلات، لیدر مصنوعات، کارپٹ، کوئلے کی برآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سیمنٹ، جیولری، کیمکلز، کھاد، پنکھوں، ادویات، کٹلری، جوتوں کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے تاہم آٹو پارٹس، ٹینٹ، بیڈ ویئرز، ریڈی میڈ گارمنٹس کی ایکسورٹ بڑھ گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News