
نیشنل الیکٹرک پاور سپلائی ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا معاملہ مؤخرکردیا۔
تفصیلات کے مطابق سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا معاملہ چیئرمین نیپرا نے مؤخرکردیا۔
چیئرمین نیپرا نے نامکمل تفصیلات جمع کروانے پر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا۔
دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ آئیسکو کے کیپسٹی چارجز 7 ارب سے اوپر کیوں گئے جس پرآئیسکو چیف نے کہا کہ معاملے پرسینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی حکام سے وضاحت طلب کی جائے۔
چیئر مین نیپرا نے آئیسکو کے کیپسٹی چارجز7ارب سے زائد ہونے پر جواب طلب کرلیا۔
چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا یکم دسمبر تک مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں بصورت دیگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں گے۔
واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News