ای سی سی کی جانب سے بیانیہ جاری کیا گیا ہے کہ درآمدی گندم آنے سے ملک میں گندم کی قلت ختم ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدرات اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں گندم کی طلب اور رسد سمیت قیمتوں پر غور کیا گیا ہے۔
اجلاس کے متعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مشیر خزانہ کی گائیڈ لائن پر گندم پر سبسڈیز کے معاملے پر ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران بریفنگ مین بتایا گیا ہے کہ روس سے درآمد کردہ گندم رواں ماہ پہنچ جائے گی اور درآمدی گندم آنے سے ملک میں گندم کی قلت ختم ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
